رشوت

 

 

رشوت

 


سوال: اگر ایک آدمی کو اس کے حق سے محروم کیا جا رہا ہو اور بجز اس کے کہ وہ رشوت دے، اس کو اپنا جائز حق ملنے کی امید نہیں، تو کیا اس صورت میں رشوت جائز ہوگی؟

جواب از ڈاکٹر محمد حمیداللہ:
یہ بڑا مشکل سوال ہے کیونکہ حدیثِ مبارکہ کے الفاظ میں الراشی والمرتشی کلاھما فی النار یعنی رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنم میں جائیں گے۔ لہذا اسے چاہئیے کہ رشوت نہ دے تھوڑی مصیبت بھگت لے۔ اگر ہم رشوت دینے سے اجتناب کریں تو ملک سے اگر رشوت ستانی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ، تو کم از کم اس میں کمی تو واقع ہوگی۔ لیکن ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ آدمی مجبور ہوجائے تو اپنی جان بچانے کے لیے اپنا مال خرچ کر سکتا ہے۔ چنانچہ ایک مثال میرے ذہن میں ہے ۔ لکھا ہے کہ جب ہجرت سے پہلے بہت سے مکہ کے مسلمان حبشہ گئے تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہے کہ انہیں کسی وجہ سے حبشہ کی پولیس سے کچھ دشواری پیش آئی اور انہوں نے اس کو نصف دینار یا پانچ درہم بطور بخشش کے دےدیے اور اس طرح ان کی گلو خلاصی ہوئی۔
Top of Form
Bottom of Form
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.