Was Sahifa Hamam Ibn Munabbih fake?

Dear Brother

Assalam o alaikum

I read this article on ourbeacon.com. Kindly share your views about it.

Muhammad Ilyas Mir

Sri Nagar, Kashmir, India

May 2011

SAHEEFAH OF HAMMAM BIN MUNABBEH

[Saheefah means Scroll.]

Saheefah Hammam ibn Munabbih is supposedly the earliest known collection of Ahadith compiled by the 8th century scholar Hammam ibn Munabbih. No one knew its whereabouts until the 20th century!

Strangely, Dr Muhammad Hameedullah of India/France suddenly came up with its published “translation” in English in 1994. Muhammad Hameedullah of Deccan, India (1908-2002) spent 50 years in France after the fall of Deccan to India in 1948 and exiled himself to France. He moved to the USA in 1998 and lived with his brother’s great grand-daughter until his death in 2002.

In his death confessions he admitted that he was the chief instrument in fabricating the said Saheefah.

Mullah Ikhwan Sarhadi Afindi applauds Hameedullah’s great “discovery” (in Paris) as the earliest work of Hadith. He says, “The Saheefah Hammam ibn Munabbih was prepared by Hazrat Abu Hurairah for his pupil Hammam ibn Munabbih. Abu-Hurairah died in 58 A.H./677 CE, Hammam ibn Munabbih died in 101 A.H./719 CE.”

It consists of 138 Ahadith that can also be found in Sahah Sittah with similar content and chain of narrators.

I visited Hameedullah in Nov 2002 along with some friends to meet with him and to check on his health. During the visit, he asked us to pray for his forgiveness. Haeedullah said that he had done the forgery in good faith and only when he was losing his faculties due to senility. He admitted plagiarizing from the SAHAH SITTAH.

His intentions? “To provide some credibility to the Hadith literature that is being challenged by some Quranic voices.”

Where was the Arabic original discovered? “In the basement of my house in Paris.”

Sir, where is the original Arabic scroll? He answered, “I don’t know why I burned it.”

Why did it remain hidden for 12 centuries and how did it end up in Paris? Why wasn’t it translated by anyone before? Why didn’t anyone hear about it or mention it at all through these centuries? “I don’t know”, he said. [Think and reflect!]

Now the English ‘Saheefah’ is very much there and Mullahs are using it to mislead people.

PS: Some Mullahs have recently claimed that Dr Hameedullah had discovered the scroll in 1960 in Paris.

Dear Brother

Assalam o alaikum

I don’t believe in this story due to the following reasons:

1. Dr. Hameedullah’s level is so high that we cannot accuse him just on the basis of claim of a person. We do not know the claimant. Does he have any proof of his claim? Was there any witness of his conversation with Dr.? Had he recorded the conversation?

2. Another scholar Dr. Rifat Fauzi has conducted research on the manuscripts of Sahifa. See the following link. Is he also a forger?

http://majles.alukah.net/showthread.php?t=20872

Dr. Rifat has consulted another manuscript available in Cairo (this was not consulted by Dr. Hameedullah). He has given photos of that manuscript in his book. For further details, Dr. Rifat can also be consulted.

3. Two manuscripts were consulted by Dr. Hameedullah of this Sahifa: one in Berlin and other in Damascus. Third one is in Cairo. Copies could be obtained from the respective libraries. I’ll ask one of my teachers about exact name and address of such libraries and will provide you soon. Full chain of people from whom the document is transmitted is available here:

 http://www.ahlalhdeeth.com/vb/showthread.php?t=28417

 4. The claim of this author of burning the scroll is wrong as Dr. Hameedullah did not have any such scroll. He used the both manuscripts available in such libraries.

I hope this detail is enough to falsify the claim of this guy that: “Where was the Arabic original discovered? “In the basement of my house in Paris.”

Sir, where is the original Arabic scroll? He answered, “I don’t know why I burned it.”

Why did it remain hidden for 12 centuries and how did it end up in Paris? Why wasn’t it translated by anyone before? Why didn’t anyone hear about it or mention it at all through these centuries? “I don’t know”, he said. [Think and reflect!]

wassalaam

Muhammad Mubashir Nazir

PS: I requested Sister Sadida Ataullah, the granddaughter of the brother of Dr. Hameedullah to comment on this accusation through a brother, Naveed Ahmed. Sister Sadida witnessed death of Dr. Hameedullah as he died in her apartment. She commented as follows:

As Salaam alaikum

Dear Brothers, Naveed and Mubashir.

Thank you for asking me to comment on the website you sent. As a general rule, I let Dr. Hamidullah’s scholarship speak for itself out of respect for his work. But in this situation, I need to tell you what I know.

I hope you both own a copy of Sahifah Hammam in English translation by M. Rahimuddin. If you don’t, let me know and I will try to get you a copy.

I spent some time reading the blog and I am amazed at what I saw at the website http://free-minds.org/forum/index.php?topic=16523.0;wap2 . In my humble opinion, French, German and other Europeans invested time and money in acquiring Arabic Manuscripts from around the world. Today many places like Bibliotheque Nationale of France, Princeton, Harvard, British library are all going online and providing access to gems that have been preserved for centuries without our knowledge.

Before the early 20th century, most learned people in Islamic countries knew Arabic and so there was no real need to translate religious literature. Dr. Hamidullah’s grandfather, Muhammad Sibgatullah Madrasi was the First person in 1860’s to write about Islam in Urdu. Much of the Islamic literature available in English in the 18th and 19th centuries was done by Orientalists to discredit the people that they were colonizing.

Just because I don’t know something does not mean it does not exist. Allah Knows all things and is The Granter of Knowledge. After doing a cursory search on the internet and then saying something is false is foolish. It does not meet the high levels of ethical conduct required of Muslim Scholars. So needless to say, it was very upsetting to read what the author  has to say.

To my knowledge there were at least 4 Manuscript (MS) copies of the Sahifah Hamman available:

—– Berlin MS, # 1384 WE 1797 in the catalogue of Arabic manuscripts in the state library (Staatsbibliothek) in Berlin and moved in 1939 to the city of Tubingen. (Dr. Hamidullah mentions consulting this work in 1932 in Berlin.)

—– Damascus MS, is in Zahariya library, Majmu’ah 25/2

—– Cairo Ms is in Dar al Kutub al Misriyah under # 1981, 2126/1921

—– Istanbul Ms is in the Shahid Ali Pasha section of the Suleymanie Genel Kutuphanesi number 539 folio 108/a to 141/a

Sahifah Hammam Ibn Munabbih’s collection of hadith was known to Hadith scholars both the Muslims and also the Western and European Orientalists. It was available in Arabic and copies existed in Cairo, Istanbul, Musul, Damascus and Germany.

The First published copies with notes by Dr. Hamidullah appeared in this order:

—– Arabic in the Majallat al Majma’ al ilmi, 1953, Damascus Syria.

—– Revised 2nd edition appeared in 1954. The Arab Academy, Damascus, Syria.

—– Urdu edition by Islamic Publications Society Hyderabad, Deccan, appeared in 1955 and again in 1956;

—– English translation by Muhammad Rahimuddin, Retired Principal Osmania College Warangal, India in 1961,                                                                                                                Republished in English 1979. A number of revised and unauthorized versions appeared in English between 1979 and 1994.

—– Then in 1994 another English Edition was published by The Academy of Life and Letters, Karachi, Pakistan. Please note that all English translated work is by M. Rahimuddin not Hamidullah.

It was also translated by different people and published in French, Turkish and other languages.

The Nizam (Ruler) of Hyderabad sent Dr. Hamidullah to represent the State of Hyderabad at the UN Security Council meeting on 17 September 1948. Until today, the illegal occupation of the state of Hyderabad by India is an issue that remains alive in the UN.  Dr. Hamidullah could not accept citizenship of Pakistan, India or any other country, as a consequence of this outstanding issue, and felt the only moral option for him was to remain a Stateless Person. In 1996, at the age of ninety, his family brought him to the USA. He lived with (his brother’s grandchildren from 1996 until his death in December 2002. My father’s father, Muhammad Sibgathullah was his older brother.

By November 2002 Dr. Hamidullah was no longer receiving visitors. All news about his health, his books and the medical care he was receiving up until his death was released with the help of Islamic Society of  North America.  During the period January 20th 1996 until 17th December 2002 when he died, he had no contact or met with anyone else and had a conversation regarding any of his work with anyone. All such contact was done by me by letters or his attorney in Paris.

Dr. Hamidullah lived in a rented 5th floor room for the 50 years he lived in Paris and  used the Bibliothèque Nationale de France to do his research. He had no access to a basement during his lifetime in Paris or after he moved to the USA. After he moved to USA, the Islamic Society of North America helped to bring his personal papers and books to the United States. Scholars have access to these papers by appointment with the Muhammad Hamidullah Center for Islamic Research and Dialogue, www.mhcisd.org; this is the trust that was established to provide this service.

I wonder if these gentlemen are aware that Dr. Hamidullah did not accept the prize money that came with the Hilal i Imtiaz and the medal was returned to the Pakistani embassy?

May Allah protect us from falsehood and from slandering the deceased Muslim scholars because to Allah we belong and to Him we shall return. Ameen

Your Sister in Islam

Sadida Athaullah

 

Source

 

 

کیا صحیفه ہمام ابن منبہ جعلی تھا ؟
ترجمہ: ڈاکٹر احید حسن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحیفہ ہمام بن منبہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد اور اسلام کے اولین محدثین میں سے ایک یمنی عالم حدیث ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ کا مرتب کردہ تھا۔ یہ صحیفہ احادیث کی سب سے اولین کتابو ں میں شامل ہے جو صحیفہ ہمام بن منبہ کے طور پر جانا جاتا ہے جسے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے (58 ہجری بمطابق 677 عیسوی) میں اپنے شاگردوں کو پڑھانے کے لیے تیار کیا تھا، اس عظیم دستاویز کو ڈاکتر محمد حمید اللہ نے اس کی تصنیف کے 1300 سال بعد جرمنی میں برلن لائبریری سے دریافت کیا اور شائع کرایا۔ اس دریافت سے بعض لوگوں کا یہ اعتراض بھی ختم ہو گیا کہ احادیث کی تدوین و تالیف نبی کریم ﷺ کی وفات کے 200 سال بعد ہوئی۔ لیکن کچھ اعتراض کرنے والے جہلاء یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ صحیفہ جعلی تھا۔ اس مضمون میں ہم اس اعتراض کا جواب دیں گے جو اعتراض اور اس کے جواب سمیت پروفیسر ڈاکٹر مبشر نذیر صاحب کی ویب سائٹ پہ انگریزی میں پیش کیا گیا ہے۔ ہم اپنے اردو قارئین کے لئے اس کا اردو ترجمہ پیش کر رہے ہیں تاکہ اس صحیفہ کے بارے میں منکرین حدیث و ملحدین کے اعتراض کا تسلی بخش جواب ہو جائے۔ اعتراض کا سوال اور اس کا جواب نیچے مذکور ہے:
پیارے بھائی
السلام علیکم
میں نے کہیں پہ صحیفہ ہمام بن منبہ کے بارے میں یہ مضمون پڑھا تھا جس میں دعوہ کیا گیا ہے کہ صحیفہ ہمام بن منبہ جعلی تھا۔ اس مضمون کی مکمل تفصیل درج ہے
کچھ ملاؤں نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر حمید اللہ نے 1960 میں پیرس میں صحیفہ ہمام بن منبہ کو دریافت کیا تھا جس کا تعلق آٹھویں صدی عیسوی سے ہے اور ملا اسے احادیث کی قابل اعتماد روایت ثابت کرنے کے لئے مشہور کر رہے ہیں ۔
صحیفه ہمام ابن منبہ آٹھویں صدی کے محدث ( اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد) ہمام ابن منبہ کا مرتب کردہ تاریخ کا قدیم ترین مجموعہ حدیث ہے ۔ 20ویں صدی تک کسی کو اس کا ٹھکانہ معلوم نہیں تھا کہ یہ صحیفہ کہاں ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فرانس کے ڈاکٹر محمد حمید اللہ ( 1908-2002ء) نے اچانک یہ دعوہ کیا کہ انہوں نے اس صحیفے کا قدیم نسخہ دریافت کیا ہے اور 1994 میں انہوں نے انگریزی میں اس نسخے کا ترجمہ پیش کیا ۔ دکن ، ہندوستان (1908-2002) کے محمد حمید اللہ نے 1948 میں حیدر آباد دکن کے ہندوستان میں قبضے میں جانے کے بعد فرانس میں 50 سال گزارے اور خود کو فرانس جلاوطن کر دیا ۔ وہ 1998 میں امریکہ چلے گئے اور 2002 میں اپنی موت تک اپنے بھائی کی بڑی پوتی کے ساتھ وییں رہے ۔
اعتراض کرنے والے کہتے ہیں کہ
اپنی موت کے وقت کئے گئے ایک اعتراف میں انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ صحیفہ کو من گھڑت بنانے کا اہم ذریعہ تھے ۔
ملا اخوان سرحد افندی نے حمید اللہ کی صحیفہ ہمام بن منبہ کی اس عظیم “دریافت” (پیرس میں) کو حدیث
کی ابتدائی تصنیف قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا: صحیحہ ہمام بن منبہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے شاگرد ہمام بن منبہ کے لیے تیار کیا تھا ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ 58 ہجری بمطابق 677ء میں وفات پا گئے۔ ان کے شاگرد ہمام بن منبہ کا انتقال 101 ہجری بمطابق 719ء میں ہوا۔
یہ صحیفہ ہمام بن منبہ 138 احادیث پر مشتمل ہے جو ہو بہو اسی مواد اور بیان کے حدیث کی باقی کتابوں جیسا کہ صحاح ستہ میں میں موجود ہیں۔
میں نومبر 2002 میں کچھ دوستوں کے ساتھ حمید اللہ سے ملنے اور ان کی عیادت کرنے گیا تھا ۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے ہم سے کہا کہ ہم ان کی بخشش کے لیے دعا کریں ۔ ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ انہوں نے اس نسخے کی دریافت کی جعل سازی نیک نیتی سے کی تھی تاکہ احادیث کو دنیا کے سامنے قابل اعتماد ثابت کر سکیں اور اس نسخے کی احادیث انہوں نے صحاح ستہ سے سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ۔
انہوں نے کہا کہ در اصل یہ صحیفہ ہمام بن منبہ “پیرس میں میرے گھر کے تہہ خانے میں دریافت ہوا یعنی میں ( ڈاکٹر حمید اللہ) نے اسے گھڑا۔ ” ہم نے ان سے پوچھا کہ
اصل عربی نسخہ کہاں ہے ؟ انہوں نے جواب “مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اسے کیوں جلایا ۔”
ڈاکٹر حمید اللہ سے ہم نے پوچھا کہ یہ 12 صدیوں تک کیوں چھپا رہا اور یہ پیرس میں کیسے آ کر دریافت ہوا ؟ اس سے پہلے کسی نے اس کا ترجمہ کیوں نہیں کیا ؟ ان صدیوں میں کسی نے اس کا بالکل ذکر کیوں نہیں کیا ؟ انہوں نے جواب دیا”میں نہیں جانتا ۔”
اور اب صحیفہ ہمام بن منبہ کا انگریزی ‘ترجمہ’ بہت زیادہ مشہور ہے اور ملا اسے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں کہ یہ نسخہ احادیث کی قابل اعتماد روایت کا ثبوت ہے۔
محمد الیاس میر
سری نگر ، کشمیر
مئی 2011
جواب!
پیارے بھائی
السلام علیکم!
میں مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر اس کہانی پر یقین نہیں رکھتا ۔
1. ڈاکٹر حمید اللہ کا علمی مرتبہ اور ان کی شخصیت اتنی اونچی ہے کہ ہم صرف کسی شخص کے دعوے کی بنیاد پر ان پر الزام نہیں لگا سکتے کہ انہوں نے صحیفہ ہمام بن منبہ کو صحاح ستہ کی روایات چوری کر کے گھڑ کیا ۔ جو شخص صحیفہ ہمام بن منبہ کے جعلی ہونے کے یہ دعوے کر رہا ہے ، یہ دعویدار کون ہے؟ حدیث پہ تحقیق کرنے والے محققین یہاں تک کہ غیر مسلم مغربی محققین جو احادیث کو ہمیشہ ناقابل اعتماد ثابت کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں وہ کیوں اس دعویدار کو نہیں جانتے؟ کیا یہ دعوہ کرنے والوں کے پاس اس کے اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت ہے ؟ کیا یہ دعوہ کرنے والے کی ڈاکٹر حمید اللہ کے ساتھ اعتراض والے سوال پہ مبنی بات چیت کا کوئی گواہ تھا ؟ کیا اس نے یہ بات چیت ریکارڈ کی تھی ؟
2. ایک اور محقق ڈاکٹر رفعت فوزی نے صحیفہ ہمام بن منبہ کے نسخوں پر تحقیق کی ہے ۔ مندرجہ ذیل لنک دیکھیں ۔ کیا وہ بھی جعل ساز ہے ؟ کیا اس نے بھی صحیفہ ہمام بن منبہ کو گھڑ لیا ہے؟ یہ لنک دیکھیں
ڈاکٹر رفعت فوزی نے قاہرہ میں صحیفہ ہمام بن منبہ کے دستیاب ایک اور مخطوطے پہ تحقیق کی ہے جو ڈاکٹر حمید اللہ کی نظر سے نہیں گزرا۔ حیران کن حد تک پیرس، قاہرہ اور دمشق تینوں سے دریافت ہونے والے صحیفہ ہمام بن منبہ کے یہ تینوں نسخے ایک جیسے ہیں۔ کیا صحیفہ ہمام بن منبہ کے قاہرہ اور دمشق کے یہ نسخے بھی نعوذ باللہ جعلی ہیں؟ انہیں بھی ڈاکٹر حمید اللہ نے گھڑا؟ جبکہ قاہرہ کا نسخہ تو ان کی نگاہوں تک سے نہیں گزرا۔
3. صحیفہ ہمام بن منبہ کے ڈاکٹر حمید اللہ نے دو مخطوطات کا مطالعہ کیا: ایک برلن میں اور دوسرا دمشق میں ۔ تیسرا قاہرہ میں ہے ۔ ان کی کاپیاں متعلقہ کتب خانوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ لوگوں کی مکمل سند جن سے یہ صحیفہ نقل کیا گیا ہے، ان کا مکمل سلسلہ یہاں دستیاب ہے:
4. اعتراض کرنے والوں کا یہ دعوی غلط ہے کہ ڈاکٹر حمید اللہ نے اصل نسخہ جلا دیا کیونکہ ڈاکٹر حمید اللہ کے پاس ایسا کوئی مخطوطہ نہیں تھا ۔ انہوں نے اس نسخے کے پیرس اور برلن میں موجود کتب خانوں میں دستیاب دونوں مخطوطات کا استعمال کیا ۔
5۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر نذیر صاحب نے ڈاکٹر حمید اللہ کے بھائی کی پوتی سسٹر صدیدہ عطاء اللہ سے درخواست کی کہ وہ ایک بھائی نوید احمد کے ذریعے اس الزام پر تبصرہ کریں ۔ بہن صدیدہ ڈاکٹر حمید اللہ کی وفات کی عینی شاہد ہیں جب وہ اپنے اپارٹمنٹ میں فوت ہوئے ۔ انہوں نے ڈاکٹر حمید اللہ پہ صحیفہ ہمام بن منبہ کو گھڑ لینے کے اعتراض پہ یہ تبصرہ کیا:
السلام علیکم
پیارے بھائیو ، نوید اور مبشر!
آپ نے جو ویب سائٹ بھیجی ہے اس پر تبصرہ کرنے کے لیے کہنے کا شکریہ ۔ ایک عام اصول کے طور پر ڈاکٹر حمید اللہ کی اسکالرشپ ان کے مرتبے کے بارے میں خود بولتی ہے۔ لیکن اس صورت حال میں ، مجھے آپ کو وہ بتانے کی ضرورت ہے جو میں جانتی ہوں ۔
مجھے امید ہے کہ آپ دونوں کے پاس صحیفہ ہمام بن منبہ کے محمد رحمان الدین کے انگریزی ترجمہ کی ایک کاپی ہوگی ۔ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو مجھے بتائیں اور میں آپ کو ایک کاپی بھینے کی کوشش کروں گی ۔
میں نے صحیفہ ہمام بن منبہ پہ آپ کے پوچھے گئے سوالات اور اعتراضات پڑھے. میری شائستہ رائے میں ، فرانسیسی ، جرمن اور دیگر یورپیوں نے دنیا بھر سے عربی مخطوطات حاصل کرنے میں وقت اور پیسہ لگایا ۔ آج بہت سی جگہیں جیسے فرانس کا بیبلیوتھک نیشنل ، پرنسٹن ، ہارورڈ ، برٹش لائبریری سبھی آن لائن ہو رہے ہیں اور ہمیں ہمارے ان قدیم جواہرات تک رسائی فراہم کر رہے ہیں جو صدیوں سے ہمارے علم کے بغیر محفوظ ہیں۔ صحیفہ ہمام بن منبہ ان میں سے ایک ہے جو ڈاکٹر حمید اللہ نے دریافت کیا۔
20 ویں صدی کے اوائل سے پہلے ، اسلامی ممالک میں زیادہ تر تعلیم یافتہ لوگ عربی جانتے تھے اور اس لیے مذہبی ادب کا ترجمہ کرنے کی کوئی حقیقی ضرورت نہیں تھی ۔ ڈاکٹر حمیداللہ کے دادا ، محمد صبغت اللہ مدراسی 1860 کی دہائی میں اردو میں اسلام کے بارے میں لکھنے والے پہلے شخص تھے ۔ 18 ویں اور 19 ویں صدی میں انگریزی میں دستیاب زیادہ تر اسلامی ادب یورپ سے تعلق رکھنے والے مشرقی علوم کے ان ماہرین یعنی مستشرقین نے ان لوگوں کے مذہب کو غلط ثابت کرنے اور بدنام کرنے کے لیے مرتب کیا تھا جن پہ وہ قبضے کر رہے تھے۔
صرف اس وجہ سے کہ ہم کچھ نہیں جانتے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس چیز کا وجود نہیں ہے ۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کے کم از کم 4 قدیم مخطوطات کی کاپیاں دستیاب تھیں۔
برلن ( جرمنی) کی سٹیٹ لائیبریری Staatsbibliothek کے عربی مخطوطات کی فہرست میں موجود صحیفہ ہمام بن منبہ کا نسخہ
Berlin MS, # 1384 WE 1797
جسے بعد ازاں توبنگن کے شہر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر حمید اللہ نے برلن( جرمنی) میں اس نسخے کا 1932ء میں مطالعہ کیا۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کا دوسرا نسخہ مجموعہ 25/2 ہے جو دمشق، شام کی ظاہریہ لائبریری میں موجود ہے۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کا تیسرا قدیم نسخہ قاہرہ، مصر میں دار الکتب المصریہ میں 1981, 2126/1921 کے نام سے موجود ہے۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کا چوتھا قدیم نسخہ استنبول کی سلیمانیہ جنرل لائبریری کے شاہد علی پاشا سیکشن میں موجود ہے جس کا نمبر 539 folio 108/a to 141/a ہے۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کے مجموعہ احادیث کا مسلم اور مغربی اور یورپی محققین دونوں کو علم تھا ۔ یہ عربی میں دستیاب تھا اور اس کی کاپیاں قاہرہ ، استنبول ، موصل ، دمشق اور جرمنی میں موجود تھیں ۔
ڈاکٹر حمید اللہ کے نوٹس کے ساتھ پہلی شائع شدہ کاپیاں اس ترتیب میں شائع ہوئیں:
مجلات المجمعہ العلمی میں عربی میں 1953ء ، دمشق شام میں،
ترمیم شدہ دوسرا ایڈیشن ء1954 میں عرب اکیڈمی دمشق، شام سے شائع ہوا ۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کا اردو ایڈیشن 1955 میں اور پھر 1956 میں اسلامی اشاعت سوسائٹی حیدرآباد دکن سے شائع ہوا ۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کا محمد رحمان الدین کا انگریزی ترجمہ محمد رحمان الدین، ریٹائرڈ پرنسپل عثمانیہ کالج وارنگل نے، ہندوستان میں 1961 میں شائع کیا ، یہ انگریزی میں دوبارہ 1979 سے 1994ء کے دوران شائع ہوتا رہا۔
پھر 1994 میں صحیفہ ہمام بن منبہ کا ایک اور انگریزی ایڈیشن دی اکیڈمی آف لائف اینڈ لیٹرز ، کراچی ، پاکستان نے شائع کیا ۔ براہ کرم یہ نوٹ کریں کہ صحیفہ ہمام بن منبہ کے تمام انگریزی تراجم ڈاکٹر حمید اللہ کے نہیں بلکہ محمد رحیم الدین کے ہیں۔
صحیفہ ہمام بن منبہ کے مختلف لوگوں کی طرف سے کئے گئے تراجم فرانسیسی ، ترکی اور دیگر زبانوں میں بھی شائع کئے جا چکے ہیں۔
حیدرآباد دکن کے نظام (حکمران) نے ڈاکٹر حمید اللہ کو 17 ستمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ریاست حیدرآباد کی نمائندگی کرنے کے لیے بھیجا ۔ آج تک ، ہندوستان کی طرف سے ریاست حیدرآباد پر غیر قانونی قبضہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ میں زندہ ہے ۔ ڈاکٹر حمید اللہ اس بقایا مسئلے کے نتیجے میں پاکستان ، ہندوستان یا کسی دوسرے ملک کی شہریت قبول نہیں کر سکے ، اور محسوس کیا کہ ان کے لیے واحد اخلاقی آپشن بے وطن شخص رہنا ہے ۔ 1996 میں ، نوے سال کی عمر میں ، ان کا خاندان انہیں امریکہ لے آیا ۔ وہ (اپنے بھائی کے پوتے پوتیوں کے ساتھ 1996 سے دسمبر 2002 میں اپنی موت تک وہاں رہے ۔ میرے والد کے والد ، محمد سبقت اللہ ان کے بڑے بھائی تھے ۔
نومبر 2002 میں ( جب اعتراض کرنے والے کہتے ہیں کہ ان کی اس ماہ ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نعوذ باللہ انہوں نے صحیفہ ہمام بن منبہ کا نسخہ گھڑ کیا ہے) ڈاکٹر حمید اللہ اپنی شدید علیل طبیعت کی وجہ سے مہمانوں سے ملاقاتیں کر ہی نہیں رہے تھے ۔ ان کی صحت ، ان کی کتابوں اور ان کی موت تک ان کی طبی دیکھ بھال کے بارے میں تمام خبریں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کی مدد سے جاری کی گئیں ۔ 20 جنوری 1996 سے 17 دسمبر 2002 تک کے عرصے کے دوران جب ان کی موت ہوئی تو ان کا کسی سے رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی کسی بھی تصنیف کے بارے میں کسی سے بات چیت نہیں کی ۔ اس طرح کے تمام رابطے میرے ذریعے خطوط یا پیرس میں ان کے وکیل کے ذریعے کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر حمید اللہ 50 سال تک پیرس میں کرائے کے 5 ویں منزل کے ایک کمرے میں رہے اور اپنی تحقیق کے لیے نیشنل ڈی فرانس کے کتب خانے Bibliothèque Nationale de France کا استعمال کیا ۔ پیرس میں اپنی زندگی کے دوران یا امریکہ منتقل ہونے کے بعد انہیں اس منزل کے تہہ خانے تک رسائی حاصل نہیں تھی کیونکہ ان کی رہائش پانچویں منزل کے ایک کمرے میں تھی نہ کہ کسی اور کے پاس اس منزل کے تہہ خانے میں ۔ امریکہ منتقل ہونے کے بعد ، شمالی امریکہ کی اسلامی سوسائٹی نے ان کے ذاتی کاغذات اور کتابیں امریکہ لانے میں مدد کی ۔ علماء کو ان کاغذات تک رسائی حاصل ہے محمد حامد اللہ سنٹر برائے اسلامک ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ ، www.mhcisd.org

؛ یہ وہ ٹرسٹ ہے جو اس خدمت کو فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا ۔

مجھے حیرت ہے کہ کیا یہ شریف آدمی جانتے ہیں کہ ڈاکٹر حمید اللہ اللہ نے پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی ہلال امتیاز کے ساتھ آنے والی انعامی رقم قبول نہیں کی اور تمغہ پاکستانی سفارت خانے کو واپس کر دیا گیا۔ کیا ایسا مخلص شخص صحیفہ ہمام بن منبہ کے ساتھ یہ کام کر سکتا تھا؟ ( پاکستان نے 1985ء میں آپ کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہلال امتیاز سے نوازا۔ انھوں نے اعزاز کے ساتھ ملنے والی تمام رقم (ایک کروڑ روپیہ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارۂ تحقیقات اسلامی کو عطیہ کردی۔ اِس جامعہ کا کتب خانہ (لائبریری) ڈاکٹر حمید اللہ کے نام سے موسوم ہے).
اللہ ہمیں جھوٹ سے اور مرحوم مسلم علما کو بدنام کرنے سے بچائے کیونکہ ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے ۔ آمین ثم آمین
آپ کی اسلامی بہن
صدیدہ عطاء اللہ
حوالہ:
https://mubashirnazir.org/2022/12/21/was-sahifa-hamam-ibn-munabbih-fake/
Leave A Reply

Your email address will not be published.