(ڈاکٹر حمید اللہ بنام پروفیسر سعید الظفر چغتائی (6 رجب 1384ھ

6 رجب 1384ھ
مکرمی دام لطفکم۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کا سوال تدبر اور ایمان بالغیب کے متعلق بے شک قابل غور ہے۔ میری سمجھ میں یہ آتا ہے کہ محسوسات کو انسان اپنے کسی نہ کسی حس سے معلوم کر لیتا ہے، خدا، قیامت وغیرہ پر ایمان بالغیب کی ضرورت پڑتی ہے۔ شاید اسی وجہ سے ابن سینا نے خدا کو Necessary Being کا نام دیا ہے کہ وہ محسوس تو نہیں ہوتا لیکن اس کا وجود ضروری ہے۔
گزشتہ کو میں نے اسلام ہند میں پر تقریر کی، مجمع ذرا زیادہ ہی تھا۔ آئندہ اتوار کو آپ کا انتظار رہے گا۔ حفظکم اللہ وعافاکم
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.