ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 28 ذی قعدہ 1410ھ

جمعہ، 28 ذی قعدہ 1410ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ کل اور آج ایک دن کے وقفے سے آپ کے دو کرم نامے ملے۔ ممنوں و مسرور ہوں۔ وہاں کے ہنگاموں کے باعث سخت تشویش ہے۔ اس اثناء میں شاید میرا خط بھی مل گیا ہو آپ کا ایک خط یکم فروری کا ہے اور دوسرا فروری کا۔ پہلی ذی قعدہ کا خط آج ملا ہے۔
حکیم محمد سعید سے میں نہیں، آپ خواہش فرما رہے ہیں کہ میرے مضامین کا مجموعہ شائع کریں۔ ان کا کوئی خط نہیں آیا ہے۔ وہ آج 24 جون تک یہاں تشریف نہیں لائے ہیں۔
کتاب الردہ للواقدی کی تنقید جو محترم ڈاکٹر غازی صاحب نے فرمائی ہے، وہ سمندری ڈاک سے ممکن ہے دو ماہ بعد ملے۔ ان کی تردید مجھ سے نہ کروائیے۔ میرے پاس اس کا وقت نہیں ہے۔ میں نے کتاب کے مقدمے میں ساری دلیلیں لکھ دی ہیں اور خلاصہ یہ کا واقدی اتنا بد نہیں جتنا بد نام ہے۔ ان کی کتابوں میں مجھے کوئی چیز نہ ملی جو اسلام یا رسول اللہ کی توہین ہو۔
خدا کرے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں۔
ناچیز
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.