ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 22 مئی 1995ء

22 مئی 1995ء
مخدوم و محترم۔ عید مبارک۔ اہل و عیال کو سلام۔ آپ کو ہمیشہ زحمتیں دیتا رہتا ہوں۔
کیا آپ محمود عالم صاحب سے واقف ہیں؟ یہ حیدر آباد میں ریلوے وغیرہ میں کام کرتے تھے۔ معمر آدمی ہیں۔ مجھے ان کا کراچی سے ایک تار آیا ہے مگر ان کا پتہ میرے پاس نہیں ہے۔ اگر ممکن ہو تو منسلکہ پرجہ انھیں بجھوا دیجئے۔ پیشگی شکریہ۔
ہمدرد والوں سے ممکن ہو تو فرما دیجیئے کہ ان کے لیے میرے مضامین وغیرہ کے فوٹو اسٹیٹ لیے جا رہے ہیں کافی وقت لگے گا۔ دریافت طلب امور بھی ہیں۔ ان شاء اللہ قریب میں مکرر لکھوں گا۔
خادم
محمد حمید اللہ
مکرر: آپ کا موسومہ ایک پرانا خط بھی منسلک ہے وہ بھیجنا بھول گیا۔ معاف فرمائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.