ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 14 دسمبر 1994ء

14 دسمبر 1994ء
مخدوم و محترم واہالی زادمجدکم
سلام مسنون۔ ابھی دو دن ہوئے آپ کا کرم نامہ ملا۔ آپ کے خط پر 13 جنوری لکھا ہے۔ عرصے سے آپ کا کوئی خط نہیں ملا۔ یہ پہلا خط ہے۔ ڈاک کی حالت کے باعث رجسٹری سے بھیج رہا ہوں۔
مندرجہ حالات کی اطلاع سے دلی مسرت ہوئی۔ آپ مجھ سے پچاس سال پہلے کے قصے پوچھ رہے ہیں۔ اگر لکھ سکا تو ضرور آپ کی خدمت میں ارسال کروں گا۔ حافظہ بہت خراب ہو گیا ہے۔ صحت ابھی کمزور ہے۔
رضی الدین صاحب کی علالت سے افسوس ہوا۔ اللہ انھیں جلد صحت کامل عطا فرمائے۔
مکان مین سب کو مجھ ناجیو کا سلام پہنچائیں۔
خادم ناچیز
الفقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.