ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 6 دسمبر 1994ء

6 دسمبر 1994ء
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ کل آپ کا کرم نامہ (بہت دن کے بعد) ملا۔ اگر سابق میں آپ خط لکھ چکے ہیں تو وہ ڈاک میں ضائع ہو چکے ہیں۔
جسٹس محمد تقی عثمانی صاحب کا بھی بہت دن سے سکوت ہے۔ مدینہ منورہ کے کسی شیخ سے بھی کوئی خط نہیں ملا۔ میرے 1948ء کے بعد کے مقالے اور کتابیں تو یہاں ہیں لیکن ان کی یکجا مکرر طباعت کے وسائل میرے پاس نہین ہیں۔
مجھے اپنی سوانح عمری سے جڑھ ہے۔ آپ کے دوست اس سے دلچسپی رکھتے ہیں تو ان سے کہیے کہ میرے مرنے کا انتظار کریں میں اس سے روکتا ہی ہوں۔
مکان میں سب کو سلام و دعا۔
خادم
الفقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.