ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 26 جمادی الاول 1408ھ

26 جمادی الاول 1408ھ
مخدوم و محترم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اسے آپ کے خط مورخہ 19 جمادی الثانی میں جو ابھی شروع نہیں ہوا ہے، آپ نے السلام علیکم لکھا ہے، آپ کی خیر و عافیت سے خوشی ہوئی۔ میری فرانسیسی کتاب سیرت اور ترجمہ قرآن کے نئے ایڈیشن ابھی پروف ہی کے نوبت تک پہنچے ہیں۔ مجھے ان سے تعلق بھی نہیں ہے۔ یعنی میں نہ ناشر ہوں اور نہ فروشندہ۔ مجھے غالباً ایک ایک نسخہ ہی تحفتہ ملے گا کیوں کہ وہ میں نے اسلامی انجمن طلبہ کو تحفہ میں دے دی ہیں۔
میرے ذہن میں ایسی کوئی کتاب نہیں جس کی اشاعت کی آپ سے استدعا کر سکوں۔ خود آپ کچھ تالیف فرمائیے زیادہ بہتر ہو گا۔
مکان میں آداب
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.