ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام نثار احمد اسرار، 2 مارچ 1992ء

باسمہ تعالی حامد و مصلیا
2 مارچ 1992ء
4، Rue de Tournon
Paris-6/ France
عزیز مکرم دام
السلام (نہ کہ اسلام) علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ کرم نامہ ملا، ممنون ہوا۔ میں انجمن کے دفتر میں ہر روز نہیں جاتا اس لیے خط تاخیر سے ملا۔
آپ نے بہت علمی کام کیا ہے۔ خدا اجر عظیم عطا فرمائے۔ اگر میں کوئی خدمت کر سکتا ہوں تو تکلف نہ فرمائیے اگرچہ اب 86 سال کا ہو چلا ہوں۔
اخبار تکبیر میں بعض غلط سلط باتیں بھی چھپی ہیں۔ اللہ کی مرضی ممکن ہے شوال کے اواخر میں اسلام آباد جانے کی ضرورت پیش آئے۔
رمضان مبارک۔
مخلص
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.