ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 2 اپریل 1994ء

2 اپریل 1994ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ آپ کا تازہ کرم نامہ ملا جس میں پرانے خطوط کے فوٹو بھی ہیں۔ حضرت ابراہیم پر فرانسیسی کتاب چھپ گئی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے میرے باب میں ناشر نے بلا اطلاع و بلا اجازت بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سے خط بازی جاری ہے اللہ کی مرضی۔ یہ چونکہ فرانسیسی میں ہے اس لیے آپ کے لیے بیکار ہو گی۔ حضرت عیسی پر مقالہ تا حال شروع نہیں ہوا۔ وقت کا سوال ہے۔
کیا آپ کے پاس میرے مطبوعات کی فہرست کے فوٹو ہیں؟ اس میں دو تین جگہ کچھ خفیف تبدیلی اور اضافہ ہوا ہے۔
یہاں الحمد للہ لوگ مسلمان ہو رہے ہیں مرد بھی، عورتیں بھی۔ ہم مورثی مسلمانوں کا عمل تو نہیں، صرف اللہ کی ہدایت سے وہ مسلمان ہو رہے ہیں۔ والحمد للہ۔
مکان میں سب کو سلام
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.