الوثائق السیاستہ
Alwasaiq us Siyasiyah
By Dr. Muhammad Hamidullah
-
مجموعۃ الوثائق السیاسیۃ للعہد النبوی والخلافۃ الراشدہ
تحریر ڈاکٹر محمد حمید اللہ
یہ کتاب عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر عہد خلافت راشدہ تک کے تاریخی و سیاسی وثائق کا مجموعہ ہے۔[1]اولاً یہ کتاب مصر سے 1941ء میں اور دوسری بار 1956ء میں شائع ہوئی۔ بیروت سے 1965ء میں شائع ہوئی۔ پانچویں بار عربی زبان میں دارالنفائس بیروت سے 1405ھ/ 1985ء میں 766 صفحات پر شائع ہوئی۔ اِس کتاب کا اردو ترجمہ مولانا ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی نے کیا اور مجلس ترقی ادب لاہور سے ماہِ اپریل 1960ء میں شائع ہوئی۔ دوسری بار اردو ترجمہ ماہِ جون 2005ء میں مجلس ترقی ادب لاہور نے شائع کیا۔ ڈاکٹر محمد حمید اللہ اردو ترجمہ کی بجائے عربی نسخہ کو ترجیح دیا کرتے تھے۔