اقتباس سیرت ابن اسحاق پیرا 193
193 ۔ یونس نے ابی معشرسے اور اس نے سعید مقبری کی وساطت سے ابو ہریرہؓ کی یہ روایت نقل کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :اے اولادِ ِعبد مناف !اے اولاد ِعبدالمطلب!اے فاطمہ محمدﷺکی بیٹی!اے صفیہ رسول اللہ ﷺکی پھوپھی !تم لوگ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچائو کیونکہ میں اللہ کی گرفت سے تم کو بچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔البتہ میرے مال سے جو چاہو مجھ سے مانگ سکتے ہو ۔جان لو کہ قیامت کے روز سب سے پہلے متقی لوگ آئیں گے ۔اگر تم میری قرابت کے ساتھ تقویٰ اختیار کرو گے تو یہ تمہارے لیے اور میرے لیے کامیابی ہو گی ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسرے لوگ اعمال لے کر آئیں اور تم دنیا کو اپنے کندھوںپر اٹھائے ہوئے آئو۔ایسی صورت میں تم سے کنارہ کشی اختیار کروں گا۔ تم مجھے پکارو گے :یا محمدﷺ!اور میں اس طرح کروں گا۔‘‘اس پر آنحضرتﷺ نے اپنا منہ پھیرلیااور فرمایا : ’’تم پھر کہو گے اے محمد ﷺ !اور میں اس کا جواب اس طرح دوںگا ۔‘‘اور آنحضرت ﷺ نے اپنا رخ دوسری طرف پھیر لیا۔