ڈاکٹر حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 26 ربیع الانوار 1412ھ

26 ربیع الانوار 1412ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون ۔ آج آپ کا تازہ کرم نامہ ملا، ممنون اور شکر گزار کیا۔ میرے پاس چار دانگ عالم سے اتنی کثرت سے خط آ رہے ہیں کہ جواب دہی آسان نہیں رہی۔ حتی الامکان اختصار سے کام لیتا ہوں، اور غیر ضروری باتوں سے اجتناب کرتا ہوں۔ آپ ترجمان القرآن(1) وغیرہ کے لیے زحمت فرما رہے ہیں۔ ہر چیز اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کو اللہ اجر جزیل دے۔ خدا کرے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں۔
مکان میں کورنشات۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ
_______________________
حواشی:ڈاکٹر صاحب کا تردیدی مضمون لاہور کے ترجمان القرآن نے شائع نہیں کیا تھا۔ لیکن میں ایڈیٹر صاحب کو مسلسل خط لکھ رہا تھا جس پر ڈاکٹر صاحب نے صبر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.