ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 12 نومبر 1993ء

12 نومبر 1993ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ دو چار دن ہوئے کرم نامہ ملا۔ الفاظ نہیں پاتا کہ آپ کا شکریہ ادا کر سکوں۔ مراسلہ ڈرافٹ کا دلی شکریہ۔ ایک دو لفظ بڑھا دیئے ہیں مناسب ہو تو حسبہ بھیجیں۔
میری صحت گزر رہی ہے۔ زیر علاج ہوں ممکن ہے کہ جنوری میں کراچی نہ آ سکوں۔ جامعہ عثمانیہ سے مجھے محبت تو ہے لیکن 87 سال کا ہو چکا ہوں۔
محرم 1326ھ کی ولادت ہے۔ مکان میں کورنشات۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.