ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 8 جون 1994ء

8 جون 1994ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ کرم نامہ ملا، ممنون ہوا۔ رفیع اللہ شہاب صاحب کے مضمون کا تراشہ بھی ملا۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔
اسباب صحت سے ان کے مضمون کا جواب لکھنا دو بھر ہے۔ مناسب ہو تو آپ خود لکھ دیں یا فیصل مسجد والوں سے درخواست فرمادیں۔ آپ نے ظفر اسحاق صاحب کو لکھ دیا ہے تو کافی ہے۔
آپ کو مزید زحمت دے رہا ہوں۔ ایک صلاح الدین صاحب کے نام خط ہے دوسرا انجمن طلبہ قدیم جامعہ عثمانیہ کے نام ہے۔ بہت ممنون ہوں گا اگر یہ روانہ فرما دیں۔
خادم
محمد حمید اللہ
محمود علی انصاری صاحب نے لکھا ہے کہ ڈان کا ضمیمہ بھیجا ہے۔ وہ تا حال نہ ملا۔

You might also like
Comments
Loading...