ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 20 جنوری 1995ء

20 جنوری 1995ء
مخدومی سلام مسنون۔
کرم نامہ ملا۔ مجھے اپنی سوانح عمری سے چڑھ ہے۔ آپ کے دوست حکیم محمد سعید صاحب کے منظور نظر سے فرمائیے کہ حمید اللہ نامی فاضل ابھی پیدا نہیں ہوا۔ اس کی سوانح عمری کے لیے اس کے مرنے کا انتظار کریں۔ سوانح عمری نہیں، خالص اور عام علمی سوال ہوں تو خدمت کے لیے حتی الامکان حاضر ہوں۔
رمضان المبارک۔ مکان میں سب کو سلام۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Comments
Loading...