ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 17 ربیع الآخر 1411ھ

17 ربیع الآخر 1411ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ خیر و عافیت کا طالب۔
ایک زحمت دینے کی جسارت کرتا ہوں۔ آج معلوم ہوا کہ ماہنامہ میثاق لاہور، ج 38 شمارہ 9 ماہ صفر 1410ھ میں میری ایک زبانی تقریر کو جو کسی زمانے میں سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ہوئی تھی نقل اور طبع کیا گیا ہے۔ کیا اس شمارے کا حصول ممکن ہے؟ کم از کم میری طرف منسوب مضمون کی فوٹو کاپی حاصل ہو سکے گی؟ جملہ مصارف بشمول مصارف ارسال گزران دوں گا۔
خدا کرے آپ اور اہل خاندان سب خیر و عافیت سے ہوں۔
خادم
محمد حمید اللہ
__________________
حواشی:ڈاکٹر صاحب نے میثاق لاہور میں چھپی ہوئی تحریر کو ارسال کرنے کے لیے لکھا ہے۔ ان کی یہ تحریر (بلکہ تقریر جو سندھ یونیورسٹی جامشورو میں زبانی کی گئی تھی شائع کیا ہے) کی فوٹو کاپی میں نے بھجوا دی تھی۔ مصارف کے سلسلے میں میں نے یہ لکھا تھا کہ آپ کی خدمت کر کے ہم کو خوشی ہوتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.