ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 11 محرم 1412ھ

11 محرم 1412ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ مرسلہ ترجمہ(1) بھی آپ کو واپس کر رہا ہوں۔ اور میرا اپنا ترجمہ بھی منسلک کر رہا ہوں۔ اس میں کوئی حرج نہیں اگر اردو ترجمہ میری طرے منسوب نہ کیا جائے۔ میں ان دنوں تھکا ہوا ہوں اور ترجمہ خود مجھے زیادہ پسند نہیں۔
آپ کو معلوم ہے کہ گوجرانوالہ کے الشریعہ نے، لاہور کے المذاہب نے اور خود اسلام آباد کے الدرسات الاسلامیہ نے میری تردید چھاپی ہیں۔ ترجمان القرآن سے آپ واقف ہیں۔ غالباً وہ میرا جواب نہیں چھاپنا چاہتے۔
مکان میں سب کو سلام عرض ہے۔
خادم
محمد حمید اللہ
______________________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب کے عربی مصمون کا ترجمہ ادارۂ ہمدرد کے ایک اسکالر نے کیا تھا۔ میں نے خاص طور پر ترجمہ کروایا تھا تا کہ اردو پڑھنے والے بھی ان علمی اختلافات سے واقف ہوں لیکن ڈاکٹر صاحب کو یہ ترجمہ پسند نہیں آیا اور خود ڈاکٹر صاحب نے ترجمہ کر کے بھوجایا اور میں نے ڈاکٹر صاحب کے ارد وترجمے کو رسائل میں شائع کروا دیا جس سے اختلافات کم ہو سکے اور صحیح معنوں میں مضمون کی غرض و غایت سمجھ میں آ سکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.