ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 14 جمادی الآخر 1413ھ

14 جمادی الآخر 1413ھ
مخدوم و محترم زادمجدکم
آج آپ کا 25 جمادی الاولی کا خط بھی آیا شکریہ۔ سابقہ خطوط کے جواب دے چکا ہوں۔ اللہ ڈاک والوں کو نیک ہدایت دے۔
اخبار جنگ کے تراشے والا خط تا حال نہیں آیا ہے۔ رسالہ ختم نبوت(1) والوں کو بھی اللہ نیک ہدایت دے۔ آج کے تازہ خط میں اندر آپ کا پتہ 350 شرف آباد ہے اور باہر لفافے ميں 183۔ میں فرق سمجھ نہ سکا۔
مکان میں سب کو سلام۔ سب کو یاد آتے ہیں۔
خادم
محمد حمید اللہ
__________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب کا تردیدی خط رسالہ ختم نبوت میں نہ چھپنے پر لکھا ہے کہ اللہ ان کو نیک ہدایت دے۔ دراصل وہ تردیدی خط چھاپنا نہ چاہتے تھے۔ پہلے تو کہہ دیا کہ خط ملا ہی نہیں جب میں نے دوبارہ خط خود دفتر جا کر دیا تو چھاتنا ضروری ہو گیا اب وہ اس میں دیر لگا رہے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.