ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام پروفیسر سید محمد سلیم

4, R. Tornon
75-Paris VI
8 شعبان 1391ھ
محترمی زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں سفر پر تھا۔ واپسی پر عنایت نامہ ملا۔ دانی صاحب کا مضمون نقل کرنے کی آپ نے زحمت فرمائی۔ جزاکم اللہ خیرا۔
اس مضمون میں کوئی نئی چیز نہ ملی۔
راجا کا نام رھمی/دھمی__ اور اس کا تلفظ نیز اس کی ہندی اصل__ کے متعلق علاوہ اور اموار کے ان عربی کتابوں کے مخطوطوں کا مقابلہ ضروری ہے جن میں یہ نام آیا ہے۔ اولاً وہ حوالے جمع کیے جائیں جن میں یہ نام ہے، پھر ان کتابوں کے مخطوطوں کو دیکھا جائے۔ یہ کام مشکل بھی ہے اور کسی نے اب تک کیا بھی نہیں۔
بہرحال نوازش پر دل سے ممنون ہوں۔
الفقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.