ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام خلیل الرحمان داؤدی

لیلۃ القدر 1412ھ
4، Rue de Tournon،
Paris-6 /France
محترم و مکرم زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ رمضان المبارک، عید مبارک، میں انجمن کے دفتر کو ہفتے میں صرف ایک بار جا سکتا ہوں اس لیے ڈاک کے پہنچنے میں دیری ہو جاتی ہے۔ قصور معاف۔
نا مکمل عربی تفسیر کے اوراق پڑھے۔ خط مشرق ہے۔ یعنی کسی اسپین اور افریقا والے کی تالیف یا نقل کردہ کتاب نہیں ہونی چائیے۔ میرے پاس گھر میں صرف تفسیر ابن کثیر ہے۔ عربی تفسیروں کا جو سیکنڑوں ہیں، ذخیرہ کہاں ملے؟
آپ کے ذاتی مبارک ذخیرہ مخطوطات سے ممکن ہے کبھی آپ کی زحمت فرمائی سے کم از کم نوارد کی حد تک، واقفیت ہو سکے اور باعث استفادہ۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.