ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 23 اگست 1993ء
23 اگست 1993ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ آپ کے کرم نامے کا آج جواب دے رہا ہوں۔ تعویق پر معذرت قبول فرمائیں۔ قطب الدین عزیز صاحب کا آپ نے انگلستان کا پتہ نہیں دیا ورنہ میں خود ان کو جو لکھنا ہے لکھتا خود انھوں نے وہاں سے مجھے کچھ تاحال نہیں لکھا ہے۔
کتاب النبات کے پروف ہمدرد فاؤنڈیشن سے آنے کا ذکر کر چکا ہوں۔ میں نے محترم ناشر صاحب کو دو خط لکھے اور بعض اہم غلطیوں پر متنبہ کیا۔ معلوم نہیں قبول ہو گا یا نہیں۔
خدا کرے وہاں سب خیر و عافیت ہو۔ مکان میں کورنشات۔
خادم
محمد حمید اللہ۔