ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 20 ستمبر 1993ء

20 ستمبر 1993ء
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ 5 ستمبر کا خط آج صبح ملا۔ ممنون ہوا۔ جامعہ عثمانیہ کے جشن کی اطلاع سے بھی مسرت ہوئی۔ جی تو چاہتا ہے کہ تین چار دن ہی کے لیے سہی اس میں شرکت کروں۔ فرانسیسی حکومت نے سارے ملازمین اور وظیفہ خواروں کی تنخواہوں میں تخفیف کر دی ہے جس کا اس ماہ سے نفاذ ہو گیا ہے۔ مجھ کم معاش کے لیے یہ ایک شدید دکھ ہے اللہ مالک ہے۔ اس جوبلی کے لیے عطیہ پیش کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔
آپ کے خط سے معلوم ہوا کہ جوبلی جنوری میں ہو گی۔ انجمن کے خط سے گمان ہوا کہ وہ اپریل میں ہو گی۔ وقت کم ہے اس لیے آپ کے کہنے پر ان کے مجھے لکھنے کا انتظار کرنے کی جگہ میں آج ہی ان کو بعون اللہ خود ہی لکھ رہا ہوں۔
حیرت سے پڑھا کہ حکیم محمد سعید صاحب سندھ کے گورنر بنے ہیں۔ اللہ مبارک فرمائے۔
آپ کے پیارے بچوں کو پیارا سلام۔ مکان میں بیگم صاحبہ کو کورنشات۔ کثرت کار سے اسی پر اکتفا کرتا اور شکر گزاری کرتا ہوں۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.