ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 11 اکتوبر 1993ء

11 اکتوبر 1993ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ اتنا یاد ہے کہ آپ کا آخری خط آیا ہوا ہے اور جواب دینا ہے۔ آج بھی جواب نگاری کا کام کر رہا ہوں تو اسے تلاش کیا نہیں ملا۔ وہاں کے حالات اخباروں میں آ رہے ہیں۔ کراچی میں بھی ہنگامے لکھے جا رہے ہیں۔ اللہ رحم فرمائے اور ہمیں عقل دے۔ ہمدرد فاؤنڈیشن سے کتاب النبات کی آمد کا انتظار ہے۔
کوئی کار لائقہ ہو تو ضرور یاد فرمائیں۔
کیا وہاں کوئی قرآنی انسائیکلوپیڈیا چھپ رہی ہے؟
سب کو سلام یاد آتے ہیں۔
الفقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ
مکرر:- جی ہاں عطاء اللہ صاحب کی بچی ہی ساتھ تھی جب ایئر پورٹ پر آپ کے دوست سے ملاقات ہوئی اور مدد ملی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.