ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 4 دسمبر 1993ء

4 دسمبر 1993ء
مخدوم و محترم مظہر ممتاز صاحب واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ کرم نامہ چند دن ہوئے ملا۔ دلی شکریہ۔ تعویق کی معذرت۔ ایک صاحب نے آپ کے پتے پر خط لکھا ہے۔ ان کا جواب دیتے ہوئے آپ کو بھی جواب دے رہا ہوں۔
قرآن مجید میں قنطار، دینار کی جو آیت ہے اس کے متعلق یہ اضافہ کروں کہ دینار اںگریزی Denier کا معرب ہے۔ میں اس کو اردو میں دمڑی کہہ سکتا ہوں۔ ڈاکٹر اکمل الدین صاحب قرآن کے مطبوعہ تراجم کو جو دنیا کی ساری زبانوں میں ہیں، ایک ضخیم کتاب کی صورت میں عرصہ ہوا شائع کر چکے ہیں۔ اس کی طبع ثانی بھی کر رہے ہیں۔ غیر مطبوعہ تراجم بھی دنیا کی ساری زبانوں کے متعلق چھاپنا چاہتے ہیں جیسا کہ آپ کے موسوعہ خط میں لکھا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ ترجمے ایک نہیں، اتنے ہی متعدد ہیں جتنے نمبروں پر وہ ان کا اپنی کتاب میں ذکر کر رہے ہیں۔ یہ ابھی شائع نہیں ہوئی ہے۔
اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔ میں آج کل کوئی معینہ کتاب نہیں لکھ رہا ہوں۔ حسب معمول متعدد کام بیک وقت جاری ہیں جیسا کہ پرانا دستور۔ مکان میں سب کو سلام۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.