ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 5 جنوری 1994ء
5 جنوری 1994ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ آپ کے دو خط ابھی ابھی ملے ہیں۔ ایک راست آپ کا، دوسرا عبد الجبار صاحب کے خط میں ان کا تعارف نامہ۔ شکریہ۔
غلام محمد صاحب کی وفات کی خبر سے دلی صدمہ ہوا۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل و عیال کو صبر کی توفیق۔
میں حکیم محمد سعید صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن مجھے اس سے اتفاق نہیں کہ مجھ پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھائیں۔ میری مطبوعہ کتابوں اور مقالوں پر ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ وہ کام بھی قبل از وقت ہے۔
میں ابھی زیر علاج ہوں، بہت تھکا ہوا ہوں۔ انجمن طلبہ قدیم جامعہ عثمانیہ کا بھی کام نہ کر سکا۔ ممکن ہے تو ان لوگوں سے کہیے کہ جامعہ عثمانیہ کی واحد خصوصیت اردو کا ذریعہ تعلیم ہونا ہی نہیں ہے بلکہ دینیات/اخلاقیات کی تعلیم کا بھی لازم ہونا ہے۔ ہندوؤں اور شیعوں کے لیے۔ باقی ان شاء اللہ پھر۔
الفقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ