ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 6 مئی 1994ء

3 ذی الحج 1414ھ

6 مئی 1994ء

مخدوم و محترم زادمجدکم

سلام مسنون۔ آج آپ کا کرم نامہ ملا اور انگریزی کتاب کے چند اوراق کے فوٹو ہوائی ڈاک سے بھیجے ہیں۔ جزاھم اللہ خیرا۔

مجھے یاد نہیں کہ حضرت موسی اور حضرت عیسی پر میں نے مضمون کب لکھے تھے۔ واقعی بالکل یاد نہیں۔

ابھی زیر علاج ہوں۔ تھکا ہوا ہوں۔ میری گستاخیوں کو معاف فرمائیں۔

خادم

محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.