ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 7 شعبان 1409ھ
7 شعبان 1409ھ
محترمی
سلام مسنون۔ تین چار دن ہوئے ایک کرم نامہ ملا۔ کل دو نئے خط ملے۔ شکریہ
میں نے بارہا پورے ادب سے آپ سے عرض کیا تھا کہ میں 84 سال کا ہو چکا ہوں اور اب علمی کام ہو نہیں سکتے۔ اس کا کوئی امکان نہیں کہ آپ کے دوست میرے ہاں آ کر کچھ علمی کام کر سکیں۔ میں یہ بھی عرض کر چکا ہوں کہ میری رائے میں کسی زندہ شخص کے حالات پر کام نہیں کرنا چائیے کہ اس میں آزادی فکر نہیں رہتی۔
دو ہفتوں سے فریش بھی ہوں۔ خط کا جواب دینا بھی تھکا دینے لگا ہے۔ غیر ضروری اور غیر ممکن امور کے لیے زحمت نہ گوارا فرمائيے۔ مکان میں سلام۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ