ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، یکم جمادی الاولی 1410ھ

یکم جمادی الاولی 1410ھ
مخدوم محترم زاد مجدکم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
خدا آپ کو خوش رکھے کہ:
(1) یہ اطلاع آپ نے دی کہ بیگم معین الحق صاحب کو میرا تعزیتی خط تا حال نہ ملا۔
(2) مزید برآں اپنا مقالہ تلنگی تراجم قرآن پر روانہ فرمایا۔ القرآن فی کل لسان میں 1366 تک۔


Dr. Narayan Rao
Abdul Ghafur
Qasim khan

کے تلنک تراجم کا ذکر تھا۔ اس کے بعد بھی شاید دو اور ترجموں کی اطلاع ملی تھی مگر میری کتاب کے غائب (چوری) ہو جانے سے اب کچھ کہہ نہیں سکتا۔ خدا آپ کو جزائے خیر دے۔
قاسم خاں صاحب سے میری ملاقات تھی معلوم نہیں ابھی بخریت و بقید حیات ہیں یا نہیں؟
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.