ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 6 رمضان 1410ھ

6 رمضان 1410ھ
مخدوم و محترم کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ رمضان مبارک۔ چند دن ہوئے آپ کا نوازش نامہ ملا تھا سرفراز کیا۔ میرے مضامین یکجا کرنے کے لیے آپ لکھتے ہیں کہ ہمدرد والوں کو میری اجازت کی ضرورت ہے۔ اجازت کا سوال نہیں۔ یہ میری عزت افزائی ہے البتہ یہ عرض کروں کہ یہاں (کم از کم اب) کوئی صاحب نہیں جو میرے لیے یہ کام انجام دیں میری صحت بھی کمزور ہے۔
مکان میں سب کو سلام۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.