ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 29 رجب 1412ھ

29 رجب 1412ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ کرم نامہ ملا۔ اخبار جنگ کے ایڈیٹر(1) کا معلوم ہوا کہ انتقال ہو گیا اور اس کی تعزیت کے لیے وہاں کے اخباروں نے ایک دن جبراً تعطیل منائی جیسا کہ یہاں کے اخباروں میں آیا ہے۔ میں نے مرحوم کے لیے ایک ختم قرآن مجید کیا۔ اللہ جنت نصیب کرے۔
آج کل حافظہ کمزور ہو گيا ہے۔ یاد نہیں جنگ کی تنقید پر اسے خط لکھا یا بھول گیا۔ اللہ کی مرضی۔ یوں بھی جنگ کا ڈاک کا پتہ میرے پاس نہیں ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اسلام کی توفیق بھی دے اور اسلام کی مدد بھی فرمائے۔ اہل خانہ کو سلام۔
ناچیز
محمد حمید اللہ
_______________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب نے لکھہ کہ کراچی کے اخبار جنگ کے مالک اور ایڈیٹر جناب میر خلیل الرحمان صاحب کے انتقال کی خبر پیرس کے اخبارات میں شائع ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب نے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن کریم کا ختم کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت نصیب کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.