ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 28 مئی 1991ء

28 مئی 1991ء
مخدم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ آپ کا 8 مئی کا خط ابھی ابھی آیا ہے شکریہ۔
حجتہ اللہ البالغہ(1) عربی میں ہے۔ 400 صفحوں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ ابھی دو تہائی کام باقی ہے۔
مکان میں سب کو سلام۔
خادم
محمد حمید اللہ
میرے سارے مطبوعہ مضامین(2) کے فوٹو لیے جا چکے ہیں اس معنی میں کہ جو مضامین الماریوں میں یکجا ملے۔ جو مضمون فہرست میں ہیں لیکن ملے نہیں ان کی تلاش جاری ہے۔ تنہا ہوں، بوڑھا ہو گیا ہوں۔ اللہ مدد فرمائے۔ جو بھائی مدد دیتے ہیں وہ بھی مصروف ہیں۔
__________________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے پہلے لکھا تھا کہ وہ مولانا شاہ ولی اللہ صاحب کی عربی کتاب حجۃا للہ البالغہ کا ترجمہ کر رہے ہیں اور اب تک وہ چار سو صفحات کا ترجمہ کر چکے ہیں پھر بھی دو تہائی صفحات کا ترجمہ ہونا ہے۔
(2) ڈاکٹر صاحب نے لکھا ہے ان کے تمام مضامین جو اس وقت موجود تھے اور الماریوں میں محفوظ تھے ان کی فوٹو کاپیاں لی جا چکی ہیں البتہ ان مضامین کی فوٹو کاپیاں نہیں لی جا سکیں جو فہرست میں موجود ہیں مگر الماریوں میں نہ مل سکے البتہ ان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ جو صاحب (شاگرد) اس کام میں مدد کر رہے تھے وہ مصروفیت کی وجہ سے آ نہیڑ رہے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.