ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 17 ذی الحجہ 1412ھ
17 ذی الحجہ 1412ھ
مخدوم و محترم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کے دونوں خط ملے ہیں۔ ممنوں ہوں۔
جس طرح آپ کو رشتہ دار اور احباب بعض وقت مجبور کر دیتے ہیں، میرا بھی وہی حال ہے۔ موجودہ کاموں کو ملتوی کر کے بادل ناخواستہ نیا کام شروع کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے نیک مشوروں کا شکریہ۔ اس کے سوا کیا عرض کر سکتا ہوں۔ خط لکھنے کی خاطر، ضرورت نہ بھی ہو تو لکھنے کا قطعاً کوئی سوال نہیں۔ آپ کے تازہ خط میں کوئی جواب طلب امر نہیں نہ میرے موجودہ خط میں۔
میری گستاخی کو معاف فرما دیں۔ دعا ہے کہ ہمدرد فاؤنڈیشن(1) میں کچھ حرکت پیدا ہو۔ مکان میں اور رشتہ داروں سب کو سلام۔
خادم نیاز مند
محمد حمید اللہ۔
__________________
حواشی:ڈاکٹر صاحب نے کتاب النبات کے سلسلے میں دعا کی ہے کہ ہمدرد والوں میں کچھ حرکت پیدا ہو اور کتاب کی اشاعت جلد سے جلد کر سکیں۔