ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 20 محرم 1413ھ
20 محرم 1413ھ
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ آج آپ کا 12 محرم کا کرم نامہ ملا۔ ممنون ہوا۔ حیرت ہوئی کہ آپ کو میرے خط نہیں ملے۔ مضمون جنگ کے بعد غالباً دوبار عریضہ بھیج چکا ہوں مگر مندرجات یاد نہیں۔
آپ نے مضمون کے فوٹو لے لیے ہیں تو اللہ الحمد۔ میرے پاس اس کی نقل بھی نہیں۔ آپ وہ دوسرے اخباروں کو ضرور بھیج سکتے ہیں۔ آج ہی تکبیر کے صلاح الدین صاحب نے مضمون مانگا ہے۔
بچے کی منگنی مبارک(1)۔ متوقع شادی بھی مبارک۔ ہمدرد والوں کو کتاب النبات(2) بھیج چکا ہوں ان شاء اللہ چھاپ دیں گے۔
مکان میں سب کو سلام۔ رشتہ داروں کو بھی سلام نیاز
خدا آپ کو خیر و عافیت سے رکھے۔
ناچیز
محمد حمید اللہ
___________________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے دوبارہ میرے لڑکے کی منگنی پر مبارکباد دی ہے اور اس جملے کا اضافہ کیا ہے کہ شادی بھی مبارک۔
(2) الآخر ڈاکٹر صاحب کی تالیف شدہ کتاب النبات، ہمدرد والوں تک پہنچ گئی تمام مراحل طے کرنے کے بعد۔۔