ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 28 محرم 1413ھ

بدھ 28 محرم 1413ھ
مخدوم و محترم
سلام مسنون۔ چند دن ہوئے آپ کا 17 محرم 19 جولائی کا کرم نامہ ملا تھا۔ ممنون ہوا۔
آپ شاید ہفت روزہ ختم نبوت سے واقف ہوں گے اس کا نسخہ مانسہرا (سرحد) کے ایک فاضل دوست نے بھیجا ہے۔ یہ 12 محرم کا مورخہ ہے۔ اس میں کسی شریف ہزاروی نے میری تردید پر ایک مضمون چھپوایا(1) ہے۔ میں نے دو دن ہوئے اسی اخبار کو جواب بھیجا ہے۔ واللہ اعلم چھپے گا یا نہیں۔
اور کوئی خاص جواب طلب امر ذہن میں نہیں آ رہا۔ خدا آپ اور بچوں کو حسنات دارین عطا فرمائے۔ تراجم سورہ فاتحہ میرا کام ہے۔ کسی یاد دہی کی حاجت نہیں۔
خادم
محمد حمید اللہ
___________________
حواشی:ڈاکٹر صاحب نے کراچی کے ہفت روزہ ختم نبوت کے اس مضمون کا ذکر کیا ہے جو مانسہرہ کے جناب محمد شریف ہزاروی صاحب نے ڈاکٹر صاحب کے تردیدی بیان کے بعد لکھا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس مضمون کا جواب رسالہ کو بھجوایا۔ اس سلسلے میں ایڈیٹر صاحب سے جا کر ملاقات کی تو پتہ چلا کہ مضمون ملا ہی نہیں۔ چنانچہ دوسری کاپی منگوا کر میں دوبارہ ایڈیٹر صاحب سے ملا اور وعدہ لیا کہ تردیدی مضمون پر ڈاکٹر صاحب کا مزید تردیدی مضمون ضرور شائع کیا جائے (بعد میں وہ مضمون رسالے میں چھپ گیا تھا)۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.