ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام نثار احمد اسرار، 30 مارچ 1992ء

باسمہ تعالی حامد و مصلیا
30 مارچ 1992ء
4، Rue de Tournon
Paris-6/ France
محترم و مکرم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ کرم نامہ مورخہ 26 مئی ملا، ممنون ہوا۔ پاکستانی اخباروں اور رسالوں میں میرے سفر پر جو خبریں چھپیں ان میں غلط سلط بھی ہیں۔ تردید و تصحیح بھیجی لیکن تا حال چھپی نہیں۔
مجھے انجمنوں اور اداروں کے لیے ایک پائی کا بھی عطیہ نہیں ملا۔ میری کتاب کا نام An Introduction to Islam نہیں ہے صرف Introduction to Islam اور یہ islam a Giris کے نام سے ترکی میں منتقل ہو چکی ہے۔ خدا آپ کے کاموں میں برکت دے۔
ناچیز
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.