ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی

استنبول
18 ربیع الانور 1391ھ
مخدوم و محترم ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی صاحب
سلام مسنون نیاز مندانہ۔ خدا کرے آں محترم خیر و عافیت سے ہوں۔ خدا کا احسان ہے کہ میں ابھی کام کئے جا رہا ہوں جامعہ استنبول میں یہ انیسواں سال ہے۔
یہاں نثار احمد اسرار صاحب سے ملاقات رہی اور مسلسل کئی سال تک ان کے قابو سے باہر کئی مشکلوں کے باوجود الحمد اللہ اب ڈاکٹریٹ سے باعزاز فراغ ہو گئے ہیں۔ ترک طلبہ میں وہ ملنسار سمجھے جاتے رہے تو ترک اساتذہ بھی ان کو ذہین اور باادب پاتے رہے۔ مرحوم ڈاکٹر ذکی ولیدی طوغان ان کو ہمارے ادارۂ اسلامیان میں لینا چاہتے تھے، مگر آں قدح بشکست و آں ساقی نماند۔
اگر ان کے لیے وطن کی خدمت کا آں محترم کی توجہ اور عنایت سے کوئی موقع مل سکتا ہے تو شخصی مسرت بھی ہو گی کیوں کہ وہ مجھے بہت عزیز ہیں۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.