ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام اہلیہ ڈاکٹر سید معین الحق

30 اکتوبر 1989ء
عزیزم آپا جان اللہ آپ کو بہ عافیت رکھے
سلام مسنون۔ خیر و عافیت کا طالب
کچھ عرصہ قبل مولوی مظہر ممتاز قریشی صاحب نے یہ اندوہ ناک خبر لکھی تھی کہ آپ کے عزیز و فاضل شوہر معین الحق صاحب اللہ میاں کو پیارے ہو گئے۔ میں نے فوراً ایک تعزیتی خط عبد القادر صاحب (پیر الہی بخش کالونی) کے توسط سے لکھا تھا۔ آج کل ڈاک ناقابل اطمینان ہوگئی ہے۔ مولوی مظہر ممتاز صاحب سے آج معلوم ہوا کہ تاحال وہ خط آپ کو نہ ملا، افسوس بالائے افسوس۔ میرا قصور معاف فرما دیں۔ مکرر کچھ عرض کرتا ہوں:
اولاً انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آج وہ تو کل ہماری باری ہے لیکن جتنا صدمہ بیوی کو ہوتا ہے، کسی اور کو ہو نہیں سکتا۔ خدا آپ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
اس اثنا میں اس ناچیز گناہ گار نے قرآن مجید کا ایک ختم مکمل کیا اور ثواب مرحوم کے لیے گزارن دیا۔ اللہ ان کو جنت میں اعلاے علیین نصیب فرمائے۔ مرحوم نے علم کی بہت خدمت کی، وہ اب ختم ہوگئی لیکن جو مطبوعہ اور قلمی تالیفیں ہیں، ان سے تو ان شاء اللہ سدا لوگ مستفید ہوتے رہینگے۔
وہ ایک اچھے دوست بھی تھے۔ سوائے اس کے کہ مرحوم کے لیےدعا کرتے رہیں، کوئی چارہ، کوئی نعم البدل نہیں۔
خدا کرے کہ آپ اور رشتہ دار خیر و عافیت سے ہوں اور تادیر بخیر و عافیت رہیں۔
ناچیز
محمد حمید اللہ
ماخذ: کتاب معین بیتی، از ڈاکٹر سید معین الحق

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.