ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 30 جنوری 1993ء
30 جنوری 1993ء
مخدوم و محترم زاد مجدکم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
دعوت نامہ ملا۔ مشرف ہوا۔ خدا بچے کی شادی مبارک(1) کرے۔ بچہ اور بچی بھی زندگی بھر ہمیشہ خوش رہیں اور اللہ انھیں حسنات دارین عطا فرمائے۔ اولاد ہو تو وہ بھی دین دار اور خوش اخلاق رہے۔ دولھا اور دلھن کے والدین بھی حسنات سے بہ افضال الہی سرفراز رہیں۔
فقیر الی اللہ۔
محمد حمید اللہ
________________
حواشی: میں نے اپنے لڑکے معین قریشی جو انجینئر ہے، جناب ڈاکٹر امیر احمد صاحب کی لڑکی عائشہ تسنیم سے شادی ہونے والی ہے جو خود بھی ڈاکٹر ہے۔ یہ شادی 4 فروری 1993ء کو ہو گی۔ میرے بھیجے ہوئے شادی کے رقعہ کو پڑھ کر ڈاکٹر صاحب نے دولھا دلھن کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں زندگی بھر خوش رہیڑ اور اللہ انھیں حسنات دارین عطا فرمائے۔ اولاد ہو تو وہ بھی خوش اخلاق رہے۔ دلھا دلھن کے والدین بھی حسنات سے بہ افضال الہی سرفراز رہیں۔