ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 17 ذی القعدہ 1410ھ

17 ذی القعدہ 1410ھ
مخدوم و محترم کان اللہ معکم
سلام مسنون خیرو عافیت کا طالب۔ یہاں اخباروں میں وہاں کی تشویشناک خبریں آتی رہی ہیں۔ خدا کرے آپ سب وہاں خیر و عافیت سے ہوں۔ میرے پاس سوائے اس کے کوئی ذریعہ معلومات نہیں کہ آپ ہی کو زحمت دوں اور آپ کی پریشانیوں میں اضافہ کروں۔ خدا ہم مجنون مسلمانوں کو نیک ہدایت دے۔
جناب احمد خان صاحب نے اس کی اطلاع نہیں دی کہ ان کو میرا مرسلہ بستہ ملا یا نہیں۔ اللہ کی مرضی۔ مکان میں کورنشات۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.