ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 14 صفر 1411ھ

14 صفر 1411ھ
محترمی
سلام مسنون و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے پاس شکاگو کے قاضی پبلی کیشن کا تازہ پتہ نہیں ہے۔ میں نے کبھی لکھا تھا کہ میرے مضامین کی دس جلدیں مرتب ہو چکی ہیں۔ میں نے عرض کیا تھا کہ ان سب کو کوئی چھاپنا چاہے تو شاید دس جلدیں(1) ہو جائیں۔ اور میں نہیں جانتا کہ کس زبان میں کتنے صفحے ہیں۔ میری یہ تمنا نہیں ہے کہ میری تالیفوں کی اشاعت مکرر میں ایک جلد تیر میں، دوسری میر میں ایک قطب شمالی میں دوسر قطب جنوبی میں چھپے۔ ویسے ہر شخص آزاد ہے۔ میں کسی کو اس کام سے نہیں روکتا۔
یہ پڑھ کر افسوس ہوا کہ پاکستان کی صورت حال سدھری نہیں۔ اللہ رحم فرمائے(2) اور راہ ہدایت دے۔
وہاں سب کو سلام
فقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ
___________________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے اپنے مضامین کی دس جلدوں کے بارے میں توضیح کی ہے کہ دس جلدیں میں تمام مضامین آئیں گے اور یہ بھی لکھا ہے کہ کوئی ناشر ان کو شائع کرنا چاہے تو شائع کر سکتا ہے۔
(2) ڈاکٹر صاحب کو پاکستان میں فرقہ وارانہ جھگڑوں کی وجہ سے پریشانی رہتی تھی۔ پہلے بھی وہ خط میں تشویش کا اظہار کر چکے تھے۔ اللہ رحم فرمائے اور ہدایت دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.