ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 15 رمضان المبارک 1411ھ

15 رمضان 1411ھ
مخدوم و مکرم
سلام مسنون۔ آپ کے مزید کرم نامے ملے ہیں۔ ترجمان القرآن کے مضمونوں کی رسید شکر گزاری کے ساتھ گزران چکا ہوں۔ کل آپ کی کتاب(1) پی آئی اے کے دفتر سے ڈاک کے ذریعے سے آئی ہے۔ اس پر کسی ارسال کنندہ کا نام نہیں ہے۔ عارف ربانی صاحب کا پی آئی اے کے توسط سے شکریہ ادا کر رہا ہوں۔ خدا کرے انھیں مل جائے۔ اور آپ کو بھی رسید بھیجنے کا فریضہ ادا کر رہا ہوں۔ خدا آپ کو حسنات دارین عطا فرمائے۔ آپ نے ٹھیک لکھا اس میں بہ کثرت غلطیاں ہیں۔ ابن حجر عسقلانی کو اسقلانی لکھا ہے۔ لسّان کو لسان لکھا ہے۔ فرنگی نام بھی مسخ ہو گئے ہیں۔ ان کا تلفظ انگریزی اصول پر نہیں ہوتا۔ آپ ان کو یکجا جمع کر کے بھیجیں تو میں بھی آپ کی مدد(2) کر سکتا ہوں۔ میرے پاس فی الحال وقت نہیں کتاب لفظ بہ لفظ پڑھ کر طباعتی غلطیاں جمع کروں۔ معاف فرمائیں۔ واللہ المسعان۔
مکان میں سب کو سلام۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ
________________________
حواشی:
(1) میں نے اپنے دوست جناب عارف ربانی صاحب کے ذریعے کتاب بھجوائی تی۔ جناب ربانی صاحب نے پیرس جا کر پوسٹ کر دیا۔ اس سلسلے میں عارف ربانی کا بھی شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ (ربانی صاحب اب پی آئی اے سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں)

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.