ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 18 جمادی الاولی 1413ھ
18 جمادی الاولی 1413ھ
مخدوم و محترم
سلام مسنون۔ خیر و عافیت کا طالب۔ کل آپ کا کوئی دو ہفتے قبل کا خط ملا۔ ممنون ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ ڈاک والوں کو نیک ہدایت دے۔
میں صرف جزیرہ رینیوں(1) گیا۔ جنوبی افریقا کے دیگر مقاموں کو اس وفعہ نہ جا سکا۔ کوئی دیگر جواب طلب امر نظر نہ آیا۔ دیگر مشغولیوں کے باعث اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔ خدا آپ اور سب رشتہ داروں کو خیر و عافیت سے رکھے۔
خادم
محمد حمید اللہ
_________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب نے جنوبی افریقا کا ذکر پہلے بھی کیا تھا اور آج کے خط میں اس مقام کا ذکر کیا ہے۔ مقام کا نام ہے Reveneuon (ریونیون) غالبا وہاں فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے۔