ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، صفر 1404ھ
صفر 1414ھ
19 اگست 1993ء
مخدوم و محترم واہالی حفظکم اللہ
سلام مسنون۔ آج آپ کا عنایت نامہ مورخہ 10 جولائی کا ملا۔ ممنون ہوا۔ زحمت فرمائی کا دلی شکریہ۔ غالباً سہو کتابت سے آپ نے یہ تاریخ لکھی ہے۔ 10 اگست ہو گا۔
قطب الدین عزیز صاحب نے لندن سے مجھے تا حال کچھ نہیں لکھا۔ ان کا پتہ ہوتا تو میں خود ہی ان کو لکھ دیتا۔ کتاب النبات کا ایک نسخہ پروف کی شکل میں آ گيا ہے۔ کتاب شائع ہو جائے تو ممکن ہے چند نسخے مجھے بھی ملیں گے تا کہ احباب اور کتب خانوں میں تقسیم کر سکوں۔ میں ابھی تھکا ہوا ہوں اور علاج جاری ہے۔ اللہ مسلمانوں پر رحم فرمائے۔ ساری دنیا میں جھگڑے اور جنون ہے۔ مکان میں کورنشات عرض ہیں۔
خادم
محمد حمید اللہ