ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 7 جون 1995ء

7 جون 1995ء
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ آپ کے لیے بھی اور اہل و عیال کے لیے بھی۔ کچھ عرصہ قبل جب آپ نے اطلاع دی تھی کہ میرے تالیفوں کے فوٹو پاریس کی پاکستانی سفارت کے توسط سے ہمدرد کے دفتر کو بھیجے جائیں۔ میں نے محترم سفیر صاحب کو خط لکھ کر دریافت کیا کہ آیا انھیں ایسے کوئی احکام موصول ہوئے ہیں؟ سفارت سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔
میں نے فوٹو کا کام شروع کر دیا ہے۔ کام آسان نہیں بارہا سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ ایسے بعض سوال میں نے محترم سفیر صاحب سے بھی کئے مگر جواب نہیں ملا۔
خدا کرے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.