ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 26 رجب 1409ھ

26 رجب 1409ھ
محترمی زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کے ایک کرم نامے کے جواب میں جرمن تراجم قرآن پاک پر ایک نوٹ ارسال خدمت کیا تھا ان شاء اللہ مل گیا ہو گا۔ (henning کے متعلق)
اب ایک نیا کرم نامہ آیا ہے۔ آپ کی کرم فرمائیوں سے غریق سے غریق تر ہوتا جا رہا ہوں۔ براہ کرم مزید زحمتیں نہ فرمائیں۔
عورت کی سربراہی کے متعلق مضامین اور کتابچے کا شکریہ۔ میں چوراسی سال کا بوڑھا ہو گیا ہوں۔ آج کل فریش بھی ہوں ساری دنیا کی چیزوں سے عملی ہی نہیں علمی دلچسپی کا بھی اب زمانہ نہیں رہا۔
خدا آپ کو خیر و عافیت سے رکھے۔
ناچیز
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.