ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 16 اگست 1994ء

16 اگست 1994ء
مخدم و محترم
سلام مسنون۔ آج ہی بہت دن کے بعد آپ کا یکم ربیع الانوار کا مورخہ خط ملا۔ ممنون ہوا۔ جواب رجسٹری سے دیتا ہوں تا کہ وصولی کا زیادہ اطمینان رہے۔
محترم تقی صاحب کے پاس سے کتاب اظہار الحق (اردو) کا تین جلدوں والا نسخہ بھی آیا ہے۔ میں نے انھیں رسید بھیجی ہے۔ آپ بھی احتیاطاً ان سے دریافت فرمالیں۔ البتہ ان کی کتاب تکملہ احادیث سے واقف نہیں ہوں۔ خدا مبارک کرے۔
صلاح الدین صاحب سارے یورپ کے دورے پر نکلے ہیں۔ (جیسا کہ ان کے اخبار تکبیر میں چھپا ہے) اس سے فرانس کو مستشنی رکھا ہے۔
والخیر فیما افتارہ اللہ۔
الجزائر والے احمقوں نے فرانسیسی سفارت خانے کے سات آدمیوں کو قتل کر دیا۔ یہاں ہم بھی بھگت رہے ہیں۔ مکان میں کورنشات سب کو سلام۔
خادم
محمد حمید اللہ
مکرر
کیا مدینہ منورہ میں آپ کے کوئی دوست ہیں؟ وہاں سنا گیا کہ ایک کتاب چھپی ہے شیخ عائض بن عبد العزیز القرنی مولف کتاب احفظ اللہ محفظک۔ اس کے مولف کو خط لکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا پتہ درکار رہے۔ شکریہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.