ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 23 جنوری 1993ء

23 جنوری 1993ء
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کو ایک خط لکھا تھا ملا ہو گا اس میں عجلت میں یہ لکھا تھا کہ جنگ اخبار کے اعتراضات کو غور سے پڑھ کر جواب دوں گا۔ کافی تلاش کے باوجود اخبار جنگ کا صرف وہ نمبر (دو صفحے) ملا جن میں قرآن مجید کا عربی متن شائع ہونا چائیے یا نہیں کی بحث ہے۔
کوئی اور نمبر نہیں ملا جس میں خطبات بہاولپور کے سلسلے میں اعتراض ہوں۔ بے بس ہوں۔ اگر آپ کی رائے میں وہ اہم ہے تو مکرر اس پرچے کے ارسال کی زحمت دینی ہو گی۔ مجھے شرم آتی ہے کہ ایسا کروں۔ گمان غالب یہ ہے کہ اخبار جنگ کا وہ تراشہ نہیں آیا۔ اللہ کی مرضی۔
خدا کرے مکان میں سب خیر و عافیت سے ہوں۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.