ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 19 مئی 1994ء

19 مئی 1994ء
مخدوم و محترم واہالی زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ 17 ذی قعدہ کا مکرم نامہ ملا، ممنون ہوا۔ آپ کی بے پایاں نوازشوں کا ممنوں ہوں۔ رضی الدیں صدیقی صاحب اور ہمدرد فاؤنڈیشن والے وہی کریں گے جو اللہ کو منظور ہو گا۔ کیا عجب جو ہمدرد والوں کی نشریہ کتاب میری زندگی ہی میں چھپ جائے اور دیکھ سکوں۔
عالم اسلامی کے فتنوں پر اللہ سے دعا ہے کہ وہ رحم فرمائے اور ہمیں نیک توفیق دے۔
آپ نے ایک نئی شائع شدہ کتاب کا اشتہار بھیجا ہے۔ اگر اس کی قیمت اور مجھے ارسال کرنے کے ڈاک کے مصارف سے اطلاع دیں تو ممکن ہے وہ رقم آپ کو بھیج سکوں۔ خدا آپ کو آپ کے کاموں میں برکت دے۔
میری صحت گزر رہی ہے۔ مکان میں سب کو سلام۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.