ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 19 محرم 1410ھ

19 محرم 1410ھ
محترمی
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ آج شام آپ کا نوازش نامہ مورخہ 10 اگست پہنچا۔ شکر گزار ہوں۔
میں اپنی صحت کے حالات خود قریبی رشتہ داروں اور عزیز ترین دوستوں کو بھی نہیں لکھتا کہ وہ پریشان ہوں گے اور کچھ نہ کر سکیں گے۔ صرف خط لکھ کر مجھ پر جواب ہی کا مزید بار ڈالیں گے اور تھکائیں گے۔ آپ بھی مجھ سے صحت دریافت کرنے کا خط کبھی نہ لکھیں۔
کتاب القرآن فی کل لسان کا کوئی ایڈیشن میرے علم میں امریکا میں نہیں چھپا۔ وہاں حضرت عثمان کا (نسخۂ) قرآن جو روس میں طبع ہوا تھا، مکرر چھپا ہے آپ کو غلط فہمی معلوم ہوتی ہے۔
اگر ممکن ہو تو مجھے سورہ فاتحہ کے نئے ترجمے سے نوازیں یعنی ترجمے کی کامل عبارت، مولف کا نام (ممکن ہو تو تاریخ ولادت) اور مطبوعہ ہے تو مقام و تاریخ اشاعت۔ یہ بھی آپ کی غلط فہمی ہے کہ فرانس کا کوئی ادارہ میری زندگی اور کام پر کام کرا رہا ہے۔ میرے مطبوعہ مضامین و کتب کا عام طور پر میرے پاس ایک واحد نسخہ گھر میں ہے۔ اسی کی فوٹو کاپیاں یہاں کی انجمن طلبہ اسلامی نکلوا رہی ہے۔ ہزاروں صفحے ہیں اور ابھی کام ختم نہیں ہوا۔ تھکا ہوا ہوں معاف فرمائیں۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.